نیوز ڈیسک
سرینگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلعے سے تعلق رکھنی والی نوجوان مصنفہ اور ایتھلیٹ نظرانہ احسن وانی ہر گزرتے دن کے ساتھ کھیل کود اور لکھنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہے۔ مزکورہ لڑکی سائنس کے دھارے میں اپنے تعلیمی خوابوں کی تعاقب کے علاوہ، لکھنے میں بے پناہ لگاؤ رکھتی ہے۔ انہوں نے بطور مصنفہ اپنے کیرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ 9ویں جماعت میں تھی، اور اب تک 30 سے زائد انتھالوجیز کی مشترکہ تصنیف کر چکی ہے، جس پر اسے کئی بار انعامات سے نوازا گیا۔ نظرانہ نے 2021 میں بھی آن لائن تحریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کو جے کے ایس سی نے منعقد کیا تھا۔ اس کے علاوہ مزکورہ مصنف کھیل کود میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔2021 میں ہی اسے سکائی فیڈریشن کی جانب سے ریڈ بیلٹ کا خطاب ملا، جبکہ انہیں سکائی مارشل آرٹ مقابلوں میں دو بار نیشنل لیول پر میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ یو ٹی لیول مقابلوں میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈل حاصل کیا ہے۔ نظرانہ احسن وانی آگے ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ ایک نامور مصنفہ بننا چاہتی ہے۔