سید اعجاز
ترال //جموںو کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ترال وادی کے باقی حصوںکی طرح پر امن علاقہ بن گیا جہاں ملٹنسی تقریباً ختم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا نوجوانوں کے لئے امن کا راستہ ہی اصلی راستہ ہے جس کو نوجوانوں کو چن لینا چاہے۔انہوں نے بتایا جن لوگوں نے تشدد کے راستے کو اپنایا تھا وہ لوٹ کر واپس نہیں لوٹے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا ظہار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح اور ایک ایک عوامی دربار سے خطاب کے بعد کیا ہے ۔دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ترال کا نام ایک زمانے میں لینے سے ایک انسان قطرارہا تھا لیکن وقت بدل گیا ہے کہ ترال بھی وادی کشمیر کے باقی پر امن علاقوں کی طرح تعمیر و ترقی امن اورخوشحالی کا علاقہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ترال کے نوجوانوں کو میں یہ پیغام یہاں سے دینا چاہتا ہوں کہ ترال کا علاقہ بلکل امن ،ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑ رہا ہے جس طرح وادی کے باقی پر امن علاقے بڑ رہے ہیں ۔دلباغ سنگھ نے بتایا ترال ملٹنسی فری علاقہ بن گیا ہے اس کے لئے میں لوگوں اور نوجوانوں کو مبارک باد دینا چاہتاہوں کہ وہ دہشت،بر بادی اور تشدد کا راستہ ترک کر کے امن کے راستے پر آگے بڑ رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا میں نوجوان اور بچوں کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہی امن کا راستہ اصلی راستہ ہے جس پر ہمیں چلنا چاہے اور علاقے میں امن اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہے انہوں نے انہیں اپیل کی ہے کہ کسی بھی صورت میں بہکاوے میں نہ آئے اور غلط راستہ نہ اپنائیں ۔دلباغ سنگھ نے بتایا جن لوگوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے انہیں بہت تکلیفیں بھی اٹھائے اور پھر لوٹ کر واپس نہیں آئے ہیں۔انہوں نے بتایا سب کو امن کے لئے پہرے دار بن کے پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ کام کریں ۔تاکہ ترال پھر سے خوشخال بن اور امن کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی میں آگے بڑے۔ڈی جی پی نے بتایا ترال کی ترنگا ریلی کی ذکر آج جگہ جگہ پر ہوتی ہے کہ ترال کے لوگ امن پسند ہیں اور امن اور ترقی چاہتے ہیں۔