سری نگر:۳۲، دسمبر: جے کے این ایس : قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر اور دہلی میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے حوالے سے خبروں میں بتایاگیاکہقومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی ایک ٹیموں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے رجسٹرڈ کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر اور دہلی میں17مقامات پر چھاپے مار ے ،اوروہاں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیموںنے اننت ناگ، کولگام، بہرام پورہ سوپور، اونتی پورہ،جموں اور دہلی میں تلاشی کارروائیاں روبہ عمل لائیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ اننت ناگ کے گاو¿ں ہدیگام میں این آئی اے کے اہلکاروں نے جاوید احمد شیخ ولد مرحوم رشید احمد شیخ، اقبال شیخ ولد احد شیخ (سرکاری استاد)، شوکت شیخ ولد محمد شیخ (کریانہ دکاندار)، منظور شیخ (درزی) اورامین شیخ ولد ولی شیخ کے مشترکہ گھر کی تلاشی لی)جبکہ کولگام کے گاو¿ں میرہامہ گاﺅںمیں این آئی اے کی ٹیم نے بشیر احمد پڈر ولد علی محمد پڈر کے مکانات کی تلاشی لی جو وارڈ 4 کا پنچ ہے۔اسی طرح سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی ایک اورٹیم نے پولیس وفورسزکی نگرانی میں ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ میں نمبردار چرسو کے گھر پر چھاپہ مارا اور نمبردار عبدالغنی وانی اور ان کے بیٹے محمد عمران وانی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے لے گئے۔پلوامہ کے راج پورہ علاقہ کے درابگام گاﺅں میں این آئی اے نے ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد احسن میر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ان چھاپوں اورتلاشی کارروائیوںکے دوران کیا کچھ ضبط یابرآمد کیاگیا،اس سلسلے میں این آئی اے کی جانب سے ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں ۔