منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

عشمقام اننت ناگ میں جمعہ کی صبح ہیبت ناک واردات وقوع پذیر

ذہنی طور پر معذور شخص نے مچائی علاقے میں دہشت ,ماں،بھائی اورایک رشتہ دار کاقتل،دیگر کئی افراد زخمی ،حملہ آور گرفتار:حکام

by Srinagar Mail
23/12/2022
A A
عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اننت ناگ:۳۲، دسمبر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعہ کی صبح اُسوقت کہرام مچ گیا ،جب یہاں مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور شخص کے حملے میں3 افراد ہلاک اور نصف درجن افرادزخمی ہوگئے۔مقتولین میں ماں،بھائی اورایک رشتہ دار شامل ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق عشمقام اننت ناگ میں جمعہ کی صبح اُسوقت خوف وہراس اور غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ،جب یہاں مبینہ طور پر ذہنی معذورشخص جاوید حسن راتھر نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر اپنے افرادخانہ پر حملہ کرکے اپنی ماں ،بھائی اورایک قریبی رشتہ دار کوموت کی نیندسلادیا جبکہ اس کے خطرناک حملے میں مزید کئی افراد زخمی ہوگئے ۔سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) پہلگام نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں سمیت 3 افراد کو ایک ذہنی معذور شخص نے قتل کر دیا ہے، جس نے جمعہ کی صبح عشمقام علاقے میں ہنگامہ آرائی کی۔انہوںنے کہاکہ ذہنی طور پر معذور شخص جاوید حسن راتھر نے صبح کے وقت اپنے والدین سمیت متعدد افراد پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں مزید6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذہنی طور پر معذور شخص نے پہلے اپنے گھر والوں پر حملہ کیا جس میں اس کے والدین زخمی ہوئے اور بعد میں باہر آکر باہر کئی لوگوں پر حملہ کیا۔ذہنی طورپرمعذورشخص کے حملے میں مرنے والے افراد کی شناخت غلام نبی خادم، ان کی والدہ حذیفہ بیگم اور محمد امین شاہ ساکنان عشمقام کے بطورہوئی ہے ہیں۔ایس ڈی ایم پہلگام نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو بعد میں علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جب کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بلاک میڈیکل افسر مٹن ڈاکٹرمحمد اشرف پڈر نے بتایا کہ7زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو بعد میں مزید علاج کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور انہوں نے خود مقامی اوقاف کمیٹی سے بات کی ہے۔واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر تعینات کی گئی تھیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس:NIAسرگرم عمل

Next Post

2سرکاری محکموں سے بیک وقت تنخواہ لینے کامعاملہ

Related Posts

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پاکستان نے سیز فائر کی چوتھی بار خلاف ورزی کی

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

گزشتہ24گھنٹوں سے موسلادار بارش،خطرناک ژالہ باری ،آندھی نماتیز ہوائیں،سنگرامہ سوپور میںآسمانی بجلی گری

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

Next Post
2سرکاری محکموں سے بیک وقت تنخواہ لینے کامعاملہ

2سرکاری محکموں سے بیک وقت تنخواہ لینے کامعاملہ

بڈگام میں چوری کا معاملہ5روزمیں حل

بڈگام میں چوری کا معاملہ5روزمیں حل

مرزا پور اُترپردیش کی مسلم لڑکی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کردی

مرزا پور اُترپردیش کی مسلم لڑکی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail