جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مرزا پور اُترپردیش کی مسلم لڑکی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کردی

NDA-2022 کے امتحان میں کامیاب,پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بنناطے،والدین کاسرفخر سے بلند

by Srinagar Mail
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۳۲، دسمبر: ریاست اُترپردیش کے مرزا پور کی رہنے والی ایک مسلم لڑکی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کردی۔ ثانیہ مرزا نے این ڈی اے کا امتحان پاس کیا ہے اور پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ثانیہ مرزا27 دسمبر2022 سے این ڈی اے میں شامل ہو جائیں گی اور پھر انڈین ایئر فورس میں فائٹر پائلٹ کی تربیت حاصل کریں گی۔اتر پردیش (یو پی) سے تعلق رکھنے والی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کی امیدوار ثانیہ مرزا کو ملک کی پہلی مسلم لڑکی اور ریاست اُترپردیش کی پہلی انڈین ایئر فورس پائلٹ بننے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ثانیہ نے اپنی زیادہ تر تعلیم اپنے گاو¿ں میں ہی ہندی میڈیم اسکول میں مکمل کی تھی۔ وہ اپنے12ویں یوپی بورڈ میں اپنے ضلع میں ٹاپ پر تھی اوروہ اپنے خواب کو پورا کرنے کےلئے کئی مشکلات سے گزر رہی تھی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہندی میڈیم کے طلبہ بھی اگر عزم کریں تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ثانیہ مرزا مرزا پور دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت جسوور گاو¿ں کی رہنے والی ہے۔ اس نے این ڈی اے کا امتحان پاس کر کے یہ پوزیشن حاصل کی۔ اس نے نہ صرف ضلع بلکہ ریاست اُترپردیش اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ہندی میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا27 دسمبر کو وہ پونے میں این ڈی اے میں شامل ہوں گی۔والدین کے ساتھ ساتھ گاو¿ں والے بھی اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ثانیہ کے والد شاہد علی نے کہاکہ ثانیہ مرزا ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں، شروع سے ہی وہ ان جیسا بننا چاہتی تھیں۔ ثانیہ ملک کی دوسری لڑکی ہے، جسے فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزااپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے ساتھ ساتھ سینچورین ڈیفنس اکیڈمی کو دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں فائٹر پائلٹ میں خواتین کےلئے صرف2نشستیں مخصوص تھیں۔ میں پہلی کوشش میں سیٹ نہیں پکڑ سکی، لیکن مجھے دوسری کوشش میں جگہ مل گئی ہے۔ثانیہ کی والدہ تبسم مرزا نے کہاکہ ہماری بیٹی نے ہمیں اور پورے گاو¿ں کا فخر کیا ہے۔ اس نے پہلی فائٹر پائلٹ بننے کا خواب پورا کیا۔ اس نے گاو¿ں کی ہر لڑکی کو اپنے خوابوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔نیشنل ڈیفنس اکیڈمی2022 کے امتحان میں مرد اور خواتین سمیت کل400 نشستیں تھیں۔ جس میں خواتین کے لیے 19 نشستیں تھیں، اور 2 نشستیں فائٹر پائلٹس کےلئے مختص تھیں۔ ان دونوں سیٹوں پر ثانیہ مرزا اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بڈگام میں چوری کا معاملہ5روزمیں حل

Next Post

درد پورہ میں وجرا سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر کا افتتاح

Related Posts

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سالانہ امرناتھ یاترا2023 کیلئے فل پروف سیکورٹی

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

Next Post
درد پورہ میں وجرا سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر کا افتتاح

درد پورہ میں وجرا سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر کا افتتاح

ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ

ترال کے 7 کھلاڑی یوگاسنا نیشنل مقابلوں کے لئے منتخب

ترال کے 7 کھلاڑی یوگاسنا نیشنل مقابلوں کے لئے منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail