گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں 5 ویں سمسٹر کے طلباء کا یونیورسٹی کے حکام کے خلاف احتجاج
سید اعجاز
،6ترال //گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے زیرتعلیم پانچویں سمسٹر کے طلباء نے 80 فیصد طلباء کوناکام دکھانے کے خلاف کالج کے باہر خاموش احتجاج کیا ہے۔احتجاجی طلباء نے بتایا مزکورہ پرچے کی مارنگ نہیں ہوئی اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ہر طالب علم کو 2،5،اور 7 نمبرات آئیں گے۔انہوں نے الزام لگا کہ یونیورسٹی میں یہ پیلا موقعہ نہیں ہے کہ اس طرح کی مارکنگ ہوئی بلکہ اسے قبل بھی کئی بار ایسا ہوا جہاں بعد میں دوبارہ مارکنگ سے یہ ثابت ہوا کہ ان کے پرچوں کی مارکنگ ہوئی ہی نہیں تھی۔طلباء نے یونیورسٹی حکام سے اد بارے میں طلباء کے ساتھ انصاف کی اپیل کی ہے خیال رہے یہ صرف ترال کا معاملہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ روز شمالی کشمیر کے کپوارہ میں بھی طلباء اسی مسئلے کو لیکر سڑکوں پر آئے تھے۔۔۔۔