سید اعجاز
ترال // جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پی ڈی پی کے بلاک اور زونل سطح کے سینئر لیڈران کی ایک میٹنگ زونل صدر قطب الدین شاہ کی صدارت میںمنعقد ہوئی ہے جس میں پارٹی کار کنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔اس دوران کارکنان کوآئندہ پنچایت اور میونسپل الیکشن کی تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔جمعرات کو زونل اور بلاک سطح کے سینئر اور سرکردہ کارکنوں کی ایک میٹنگ PDP لیڈر فاروق ریشی کی رہائش گاہ پر زونل صدر قطب دین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس دوران یہاں موجود لوگوں کو اس بات کی تاکید کہی گئی ہے کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا گیا۔ کارکنوں کو آئندہ پنچایت اور میونسپل الیکشن کی تیاری شروع کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔علاوہ ازیں ترال حلقہ کے غلام قادر چوپان سرپنچ سیر جاگیر نے اپنے کارکنوں کے ساتھ پی ڈی پی کے ضلع نائب صدر مسٹر لطیف آہ بٹ اور زونل سکریٹری مشتاق احمد کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران لیڈران نے ان کا خیر مقدم کیا ہے ۔