سرینگر کے مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جموں میں بہتر کارکردگی
سرینگر: شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے جموں میں ایک قومی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق "سر وسیم سکائی مارشل آرٹ فائٹ کلب سرینگر” سے وابستہ کھلاڑیوں نے 23rd ‘سکائی’ پیش چمپئن شپ میں نو گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں، جس پر کلب کے منتظمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں، محمد اذان، محمد موذن، عباد عادل، کبیر ملک، طبیب بن یاسر، محمد حسن، محمد فواد، یامن حیدر، ظہا سجاد اور آصفہ شفی شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ کلب میں منظور احمد اور عمران صدیق کلب منیجرز کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، جبکہ وسیم احمد بیگ کلب کے کوچ ہے۔