۔
سید اعجاز
ترال//سرکار نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران کھیل کود کی طرف بہت زیادہ توجہ مرکوز کیا ہے اور وادی کشمیر میں بڑے بڑے کھیل کود کے میدان اور اسٹیڈیم تعمیر کئے ہیں جہاں نوجوان اپنا شوق پوار کیا ہے ۔اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال میں بھی متعدد پنچائتوںمیں کھیل کے میدان تعمیر کئے گئے ہیں جس پر نوجوانوں نے اطمان کا اظہار کیا ہے تاہم آری پل تحصیل کے تحت آنے والے گاﺅں واگڈ میں نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے سرکاری اراضی موجود ہونے کے باجود کھیل کا میدان تعمیر نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے مزکورہ نوجوان لوگوں کے زمینوں اور سڑکوں پر اپنا شوق پورا کرتے ہیں کھلاڑیوں نے بتایا علاقے میں ایک ٹورنامنٹ چل رہ تھا تاہم زمین مالک نے اپنے زمین میں کھیلنے نہیں دیا جس کے بعد انہیں کوئی بھی جگہ موجود نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا اب اتوار کے روز کھاڑیوں سے مٹی خدید کر لائی اور ایک پر بچھا کر ٹورنا منٹ کو پورا کریں گے ۔انہوں نے بتایا ہر علاقے میں سرکار نے محکمہ دہی ترقی کی مدد سے میدان تعمیر کئے ہیں تاہم ان کی بستی کو نظر انداز کیا گیا ہے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے ایل جی انتظامیہ اورڈپٹی کمشنر پلوامہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بتایا کہ اگر علاقے میں زمین موجود ہے تو ہم وہاں نوجوانوں کے لئے ایک کھیل کا میدان تعمیر ضرور کریں گے انہوں نے بتایا کہ میں خود ایک نوجوان ہوں اور میں ان کے مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں۔