/ سری نگر:۹،جنوری: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر تقریب کی صدارت کریں گے اور ایم اے اسٹیڈیم، جموں میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب پر سلامی لیں گے،۔یہ جانکاری ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے دی گئی ہے ۔ جبکہ راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر تقریب کی صدارت کریں گے اور سری نگر میں مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے۔واضح رہے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے ،میں باضابطہ طور انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔