محکمہ تعلیم نے سنیارٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے جموں و کشمیر بھر کے اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کیں
سری نگر، 19فروری: محکمہ سکول ایجوکیشن (SED) نے گزشتہ برسوں میں حاضر سروس اساتذہ کے ذریعے حاصل کی گئی PG ڈگریوں کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک جامع مشق شروع کی ہے۔اس سلسلے میں، انتظامی محکمہ نے سنیارٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے جموں و کشمیر بھر کے اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ایک سرکاری جانکاری میں، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اور جموں ڈویژن کو انتظامی محکمے نے کہا ہے کہ وہ انچارج لیکچررس، ماسٹرز اور اساتذہ کے ذریعہ سروس کے دوران مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔