18 جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات اور ریاستی حیثیت کی بحالی کا امکان ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35(اے) کی منسوخی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی سرکار کا ایک غیر معمولی فیصلہ تھا ۔کے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلی مظفر حسین بیگ نے کہا کہ میرے خیال میں جب تک مرکز میں نئی حکومت نہیں بن جاتی تب تک نہ تو جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور نہ ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس کیا جائے گا۔مرکزی حکومت جموں کشمیر میں آنے والے انتخابات میں لوگوں کی زبردست شرکت چاہتی ہے لہذا وہ ملک بھر میں 2024 کے انتخابات کے بعد ریاستی حیثیت کی بحالی سمیت کچھ اقدامات کریں گی تاہم بیگ نے کہا کہ انتخابات میں لوگوں کی بڑی شرکت تب ہی ممکن ہے جب وہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کر دیں گے،