سری نگر:۹۱، اپریل: پورے کشمیر میں منگل سے مسلسل بارش ہونے کے بیچ حکام نے بدھ کو کہا کہ وادی میں سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کشمیرکے چیف انجینئر ایر نریش کمارنے کہا کہ وادی میں فی الحال تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سنگم بجبہاڑہ میں دیائے جہلم میں پنی کی سطح الرٹ کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے اور رام منشی باغ میں بھی یہی ہے۔ چیف انجینئر ایر نریش کمارنے کہا کہ اس وقت سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ توقع ہے کہ دوپہر میں موسم بہتر ہونے کا امکان ہے، اس لیے فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وادی کشمیر میں منگل سے وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے، جب کہ ماہر موسمیات نے دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ایک آزاد ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر کے اونچی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری ہوگی، جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ تک مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہے گا۔