نیوز ڈیسک
سرینگر: نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل (این سی ڈی سی) اور گاندھی بھون پتھاناپورم کی جانب سے بدھ کو پنالور کیرالہ میں طلباء کے لئے ‘پبلک اسپیکنگ ‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت این سی ڈی سی کے ماسٹر ٹرینر بابا ایلیکزنڈر نے کی۔ اس موقعے پر ایک انعامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس دوران کئی افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کے دوران باباجی ہال پنالور کا بھی افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پنالور میونسپلٹی کی چیئرپرسن بی سُجاتا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہی۔