اپنے نمائندے سے
ترال//وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میںبدھ کے روز ”میری ماٹی میرا دیش“کے سلسلے میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں ملک اور قوم کے لئے اپنی جانو کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔جبکہ ان تقاریب میں ملک کے لئے جان دینے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین بھی شامل تھے اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سکنڈی سکول ستورہ ترال میں بھی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار کے ”مارٹیارس ماٹ پر لگی تختی“ کی نقاب کشائی ہے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سجاد یحیٰ نقاش،بی ڈیا و آری پل کے ساتھ ساتھ تمام محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور افسران کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔جبکہ بعد یہاں موجود تمام لوگوں نے قومی ترانہ ایک ساتھ گایا ہے ۔اس دوران منظور احمد گنائی نے یہاں اس دن کی اہمیت ہائر سکنڈری سکول میں موجود بچوں کے سامنے بیان کی ہے ۔اسی طرح دوسری بڑی تقریب میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے بس اسٹینڈ ترال میں منعقد ہوئی ہے جس میں کمیٹی کے چیر مین منظور احمد خان نے مارٹ پر شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے تختی کی نقاب کشائی کی ہے ۔اس دوران یہاں شہیدوں کو شاندار الفاظ خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ بعد میں یہاں سے ایک ترنگا ریلی بھی نکالی گئی ہے ۔اس تقریب میں کونسلروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اقلیتی امور کے ضلع صدر اعجاز احمد شاہ بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں اور ملازمین اور افسران کے ساتھ ای ڈی سی ترال ،تحصیلدرار ترال ، سجاد احمد ، سی آر پی ایف180بٹالین کے کمانڈنگ افسر ،اور دیگر چھوٹے بڑے افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس دن کو شاندار انداز میں منایا ۔ اسی طرح کی تقربات ترال میں سید آباد،بٹہ ناگ اور دیگر مقامات پر منعقد کئے گئے ہیں۔تقریبات میں مارے گئے پولیس اہلکاوں کے لواحقین کو مونٹو اور ایک ایک شال پیش کیا گیا ہے اونتی پورہ میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب منعقد ہوئی ہے۔