ترال//ٹاون ہال ترال میں سی آر پی ایف180اور130کی جانب سے جمعرات کو ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں جن میں خاص کر مختلف امراض میں مبتلا لوگوں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران کیمپ میں سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ سیول ڈاکٹروں کو بھی یہاں دستیاب رکھا گیا ہے کیمپ میں مردوں کے علاوہ خواتین کے لئے الگ سے ایک خاتون ڈاکٹر نے خواتین مریضوں کا علاج معالجہ کیا ہے ۔کیمپ میں ہزروں روپے مالیت کی ادویات مریضوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ اس دوران دونوں بٹالینوں کے کمانڈنگ افسرا نے کیمپ کا معائنہ کر کے اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔






