سری نگر,29 اگست جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اور شمالی کشمیر کے کپوارہ کے لولاب علاقے میں ریچھ نے دو الگ الگ حملوں میں ایک خاتون اورایک بزرگ شہری سمیت4افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ کے ناگام علاقے میں منگل کو ریچھ کے حملہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔نمائندے نے بتایا کہ ناگام، ڈی ایچ پورہ میں ایک ریچھ نے حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔نمائندے نے بتایا یہاںمزکورہ لوگ میوہ باغ میں کام کر رہا تھا جب ریچھ نے ان پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے انہوں نے بتایا زخمیوں کا شور سن کر یہاں نذدیکی علاقوں سے لوگ آئیے اورزخمی افراد کوہسپتال پہنچایا ۔انہوں نے زخمیوں کی شناخت محمد رمضان ملک، محمد شفیع ملک اور راجہ بیگم کے طور پر کی ہے جو سبھی ناگام، ڈی ایچ پورہ کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ادھر شمالی کشمیر کے کپوارہ علاقے میں ایک ریچھ ایک45سالہ شہری پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا ہے ۔جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے نمائندے نے شہری کی شناخت غلام رسول ساکن لولاب کے طور کیا ہے ۔وادی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے ریچھوں اور تیندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔