سری نگر04 اکتوبر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کجر میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران 2ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیںجبکہ فوری طور پر ملی ٹینٹوں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم علاقے میںآپریشن جاری ہے ۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق فوج،سی آر پی ایف اورجموںو کشمیر پولیس نے بدھ کے روزایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدکجر نامی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد یہاں علاقے کو فورسز نے مشترکہ طور محاصرے میں لیا او تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا جب فورسز کی تلاشی پارٹی یہاں مشتبہ مقام پر پہنچی تو یہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا فورسز نے بھی جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں ایک تصادم شروع ہوا ہے ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کچھ وقت تک خاموشی چھائی ہے جس کے بعدپھر ایک بار فائرنگ کا زور دار تبادلہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔کشمیر پولیس زون نے اس انکونٹر کے حوالے سے ایکس پر لکھا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا۔انہوں نے مزید لکھا کہ”کلگام کے کجر علاقے میں انکاو¿نٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام میں مصروف ہیں۔ شام ساڑے پانچ بجے کے قریب یہاں پولیس زون نے پھر ایک بار تویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اس انکونٹر میں 2ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے حوالے سے اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاہم لاشوں کو حاصل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔خیال رہے گزشتہ مال جنوبی کشمیر کے ہی کولگام علاقے میں ایک جنگل میں ایک تصادم میں 2ملی ٹینٹ اورفورسز کے تین افسران سمیت چار افرارد ہلاک ہوئے تھے ۔