سید اعجاز
ترال//ترال میں جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے ”رن فار یونٹی“دوڑ کا اہتمام کیا ہے جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔یہ چارکلو میٹر ڈوڈ بس اسٹینڈ ترال سے شروع ہو کر ہمدرد گرائمر سکول ترا ل کے نذدیک اختتام پزیر ہوئی ہے ۔اس دوڑ میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا ۔دوڑ میں پہلی تین پوزیشنوں کو حاصل کرنے والے طلباءکو ٹرافی اور اسناد جبکہ تمام شرکا کو اسناد سے نوازا گیا ہے ۔ اس دوڑ میں پہلی پوزیشن ہائی سکول لعل پورہ کہلیل میں زیر تعلیم یاور گلرزا،عاقب منظوراحمد ساکن سیر نے دوسری جبکہ امیت پال سنگھ ساکن دیور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر مبشر رسول نے بتایا یہ پروگرام پولیس فلیگ ڈے کے ایک حصے کے طور منعقد کی گئی ہے انہوں بتایا پولیس یاد گاری ہفتہ بھی ہے اس سلسلے میں اونتی پورہ پولیس کی جانب سے پہلے ہی دن سے یہاں متعدد پروگرام منعقد کئے گئے ہیں اور آج کی یہ دوڑ بھی اسی کا حصہ ہے