بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

وادی بھر میں تقریبات اور سب سے بڑی تقریب خانیار سرینگر اور امیراکدل کے آستانوں پر منعقد ہوئی

by Srinagar Mail
27/10/2023
A A
پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر27 اکتوبر،: پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں وادی بھر میں آج تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران سب سے بڑی تقریب ان کے آستان خانیار سرینگر اور امیراکدل سرینگر میں منعقد کی گئیں جہاںہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اللہ کے حضور سربسجود ہوئے جبکہ آج ذائرین کوتبرکات حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے دیدار سے بھی فیض بات ہوئے ۔اس دوران انتظامیہ نے سے زرئرین کے لئے بہتر انداز میں انتظامات کئے تھے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا جہاں درودواذکار کی روح پرور مجالس میں عقیدتمندوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی اور دستگیر صاحبؒکے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکے سالانہ عرس کی اختتامی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒخانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین ذکر وازکار میں محو رہے۔خانقاہ میںدن بھر نعت و منقبت، درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ دستگیر صاحبؒکے عرس کے سلسلہ میںخانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔نماز فجر کے موقعہ پر خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی،حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔خانیار کے خانقاہ دستگیرؒ میں ہزاروں لوگوں نے نماز فجر ادا کی جس کے بعد عقیدتمند غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ? کی زیارت گاہوں پر حاضری دی۔ادھر نمائندوں کے مطابق حضرت غوث العظمؒکے عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں رات بھر ہزاروں عقیدتمند شب خوانی میں محو رہے۔حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار بھی مجموعی طور پران تقریبات میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادھر خانیار اور شہر سرینگر کے دیگر مقامات پر عرس کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے انتظا

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ایل جی نے انڈین اکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا افتتاح

Next Post

گورنمنٹ مڈل سکول وان پورہ کاکا پورہ کا حال بے حال

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
گورنمنٹ مڈل سکول وان پورہ کاکا پورہ کا حال بے حال

گورنمنٹ مڈل سکول وان پورہ کاکا پورہ کا حال بے حال

ڈی جی پی جموںو کشمیرکا پانچ سالہ رپورٹ کارڑ،پانچ سال میں کوئی شہری ہلاکت ،صفر کولیٹرل نقصان۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ڈی جی پی جموںو کشمیرکا پانچ سالہ رپورٹ کارڑ،پانچ سال میں کوئی شہری ہلاکت ،صفر کولیٹرل نقصان۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے سہولیات کا؎  جائزہ لینے کیلئے ترال کا دورہ کیا

تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے بھرتی ایجنسیوں منتقل کیا گیا:ناظم صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail