بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت کی

by Srinagar Mail
10/11/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اَکھنور/10نومبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آٹھویں قومی یوم آیوروید کے موقعہ پر آج گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اَکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں لوگوں کومُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس برس کے یوم آیوروید کا تھیم”آیوروید فار وَن ہیلتھ‘ ‘ ہندوستان کی جی۔ 20 صدارت ”واسودھائیوکٹم بکم“ کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے پوری اِنسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہمارے شہریوں کے لئے صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لئے یوگا، آیوروید اور دیگر ہندوستانی نظامِ طب کو صحت عامہ کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگرشراکت داروں کی توجہ کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویات کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلباء، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میںحساس بنائیں تاکہ ہیلتھ کیئر کا ایک دیرپا ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہااحتیاطی اور مجموعی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سازگار ماحول پیدا کرنے اور آیوروید سٹارٹ اَپس کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک کو ایک فلاحی اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ اِس مقصد کے لئے کوششوں کو نوجوان کاروباریوں اور آیوروید گریجویٹوں کی مدد سے بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی کواَدویاتی اور خوشبودار پودوں کی ایک وسیع رینج سے نوازا گیا ہے جو قیمتی اشیاءہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسانوں کو جڑی بوٹیوں اور اَدویاتی پودوں کی وسیع صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئے سبز اِنقلاب کے ثمرات حاصل کرسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں سہولیات کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کا یقین دِلایا اور کالج اِنتظامیہ سے پی جی کورسز شروع کرنے کے لئے کہا۔
پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشوتوش گپتااور ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ نے جموں کشمیر میں آیوروید اور اِنڈین سسٹم آف میڈیسن کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں ایس آنند جین، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کما رواشیا ، سینئر اَفسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباءموجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

”بیک ٹو ولیج کاپانچواں مرحلہ۔۔۔۔۔آری ترال میں کئی پروگرام منعقد

Next Post

بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں نُکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا

Related Posts

پی ڈی پی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں کرتی: عمر عبداللہ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں 4اور5نومبر کو ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

Next Post
بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں نُکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا

بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں نُکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

پی ایم مودی نے دراندازوں کو روکا، جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا: امت شاہ

ڈل جھیل میں بھیانک آگ کی واردات,3بنگلہ دیشی سیاح جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail