سید اعجاز
ترال //بجونی ترال میں قائم لندن کڈس سکول میں سالانہ دن کے حوالے سے آج ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہےجس دوران طلباءکی ایک بڑی تعداد کے علاوہ اسکولی عملے اور والدین نے بڑ چڑ کرا س پروگرام میں شرکت کی۔اس دوران منعقدہ تقریب میں زونل ایجوکیشن آفیسر ترال خورشید احمد اس تقریب میںمہمان خصوصی کے بطور شریک ہوئے، جنہوں نے اسکول انتظامیہ کو بچوں کو بہتر انداز میںتعلیم فراہم کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اس دوران اسکول انتظامیہ نے بھی اب تک کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالی، جبکہ اسکولی بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیاجنہیں حاضرین نے زبردست سراہا بعد میں ایک انعامی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس دوران منتظمین کی جانب سے پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کی عزت افزائی کی گئی اور ان میں انعامات تقسیم کئے گئے۔