سری نگر15 نومبر ,شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر فوج در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے2ملی ٹینٹوں کو مارا گرایا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح لائن آف کنٹرول پرفوجی اہلکاروںنے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی اور یہاں چوکس اہلکاوں نے روکنے کی کوشش کی جس دوران ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی ہے جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جہاں ابتدائی طور پر ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ دوسرا ملی ٹینٹ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا فورسز نے علاقے میں سخت محاصرے میں لیکر دوسرے ملی ٹینٹ کو ڈھونڈ نکالا اور مار گرایا ہے اس طرح سے اس واقعے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔ ایک اہلکارنے بتایا کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ کم نمائش اور خراب موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل او سی کے اس طرف گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایل او سی پر تعینات چوکس دستوں نے چیلنج کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔اہلکار نے مزید کہا کہ بعد میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا، پوری کارروائی ابھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا ملی ٹینٹوں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے حوالے سے تفصیلات بعد میں شئیر کئے جائیں گے
Ç





