جموں 30 جنوری 2024 ئ شہری ہوا بازی کے محکمہ ( سی اے ڈی ) کے سیکرٹری محمد اعجازاسد نے آج جموں و کشمیر میں سبسڈی والی ہیلی کاپٹر سروس کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بہترین کوششیں کریں کہ عوام کو سستی اور قابل رسائی ذرایع آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے اس سروس کی دستیابی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ان سبسڈی والی فضائی خدمات کو سال بھر چلانے کیلئے امکانات تلاش کریں ۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے علاوہ بین الاقوامی زائرین تک اس سروس کو بڑھانے کا بندوبست کرنے کیلئے بھی کہا ۔







