افسران کو کمیونٹی میں مربوط اور نامیاتی کاشتکاری کو مقبول بنانے کی ہدایت
شوپیان/ 06فروری2024ئضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںفضل الحسیب نے آج ضلع میں ان محکموں کے متعلقہ ضلعی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر اُنہوںنے مختلف فلیگ شپ سکیموں اور زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اَفسران نے میٹنگ کو متعلقہ محکموں کے جاری سرگرمیوں اور اس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔