سکمز صورہ کی جانب سے درگاہ حضرت بل میں مفت طبی کیمپ منعقد
سرینگر / معراج آلم (ص)کے سلسلے میں شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سرینگر کی جانب سے ایل مفت طبی کیمپ زائرین کے لئے لگایا گیا یے۔یہ کیمپ سکمز صورہ کے ڈائر ایکٹر پرویز کول کی ہدایت پر منعقد کیا گیا ہے جہاں اس کیمپ کی نگرانی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان اور نگو اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ کر رہے تھے اس دوران کیمپ میں مختلف علاقوں سے آئے عقیدت مندوں کو ضرورت کے مطابق طبی امداد فراہم کیا گیا ہے یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ ادارے کی جانب سے اس طرح کے ایام کے لئے مفت طبی کیمپوں کاانعقاد کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔