سانبہ/28فروری2024ئچیئرپرسن جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج پالی سانبہ میں تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں اور خواہشمند کاروباریوں کے ساتھ بیداری کیمپ و اِستفساری سیشن کی صدارت کی۔ اِس پروگرام میں سیکرٹری و سی اِی او جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر جگدیش چندر، ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر سندیپ کوتوال، ضلع آفیسر سانبہ اور جموں، پی آر آئی کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور خواہشمند کاروباریوں نے شرکت کی۔







