بارہمولہ :۱۹ ستمبر
ضلع چنائو آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا نے اسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے ضلع میں اسمبلی اِنتخابات کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نوڈل اَفسروں کے ساتھ آج ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری لاجسٹکس، سیکورٹی پروٹوکول اور اِنتظامی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس کے نوڈل اَفسران نے ڈی ای او کو سیکورٹی اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پُرامن و امان برقرار رکھنے کے لئے خاطر خواہ اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ووٹنگ کے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع چنائو آفیسر نے اے آر ٹی او کو اِنتخابی سامان اور عملے کی بغیر کسی رُکاوٹ کے ٹرانسپورٹ کی ضمانت دینے کے لئے دو دن کے اندر مکمل ٹرانسپورٹ پلان پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِنتخابات کے دوران مؤثر ریئل ٹائم کمیونی کیشن اور ڈیٹا مینجمنٹ کیلئے آئی ٹی پلان پیش کریں۔ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع کے میڈیا سینٹر کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ پیش کریں جو کہ الیکشن سے متعلق معلومات کو عوام تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔ڈِسٹرکٹ نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اور ووپارٹیسی پیشن )نے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں جس کا مقصد ووٹروں کی بیداری اور ٹرن آؤٹ کو بڑھانا ہے، خاص توجہ پسماندہ گروپوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں پر ہے۔اِی وِی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے نوڈل افسر نے منگا شیرپا کو فرسٹ لیول چیکنگ (ایف ایل سی) کے عمل کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس بات کو یقینی بنایا کہ تمام مشینوں کی مکمل جانچ کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کی تعمیل میں محفوظ کیا گیا ہے۔ضلع چنائو آفیسر نے رائے دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے الیکشن کے نوڈل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ماڈل پولنگ سٹیشنوں کو مناسب طریقے سے سجایاجائے اور تیار کیا جائے۔
کیوں کہ یہ سٹیشن ضلع بھر میں مؤثر اور ووٹر دوست پولنگ ماحول کی مثال ہے۔اُنہوں نے بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن اور کاموں کی بروقت انجام دہی کی اہمیت پر زور دیا ،تمام اَفسران کو آسان اور شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے متحرک اور چوکس رہنے کی ترغیب دی۔