سری نگر/23جولائی2025ئ لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے ضلع ریاسی کے بادورا علاقے میں پیش آئے افسوسناک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا،”ریاسی کے بادورا علاقے میں لینڈ سلائیڈ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اِس غم کی گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اُن سوگوارکنبوںکے ساتھ ہیں جنہوں نے اَپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا گوں ہوں۔‘






