سری نگر/23جولائی2025ئسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ عبد الرحیم راتھر نے آج اسمبلی کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی (ایچ ایل اے سی) میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیشنل اِی۔ودھان ایپلی کیشن (این اِی وِی اے) منصوبے کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میںرُکن قانون ساز اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی، نظام الدین بٹ، تنویر صدیق، ارجن سنگھ راجو، ڈاکٹر سنیل بھردواج اور ڈاکٹر بھارت بھوشن کے علاوہ سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا، سیکرٹری قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈتا اور ایچ ایل اے سی کے ممبران نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ سیکرٹری قانونا اچل سیٹھی، ڈائریکٹر جنرل بجٹ، ایس آئی او این آئی سی جے اینڈ کے،این آئی سی ایس آئی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔






