منگل, اگست ۱۱, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا

by Srinagar Mail
11/08/2026
A A
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ خصوصی کیش ایوارڈ تقریب جموں و کشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں اور بین الاقوامی سطح کے ایتھلیٹس کوان کی کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا ۔یہ نقد انعامات مالی برس 2023-24 اور 2024-25 سے متعلق ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی طور پر 22 کھلاڑیوں کو انعامات پیش کئے جبکہ دیگر مستفیدین کوانعامات ڈائریکٹ بنیفٹ ٹرانسفر(ڈِی بی ٹی) کے ذریعے ان کے بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کئے گئے۔اِس موقعہ پروزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام ایوارڈ یافتگان کو مُبارک باد دِی اور کہا کہ یہ نقد انعامات جموں و کشمیر میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو مزیدتقویت اور حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں کا آغاز ہیںاُنہوںنے کہا ،”میں دل کی گہرائیوں سے تمام انعام یافتگان کومُبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔“اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑی مناسب سہولیات، کوچنگ، سازوسامان اور تربیتی مواقع فراہم کئے جانے پر بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت میں والدین اورکنبوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ کھلاڑیوں کو کوچنگ، تربیت، سازوسامان اور سفر کے لئے مالی دباو¿ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ نے کہا،”ہمیں اس میں بتدریج اضافہ بھی کرنا چاہیے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو کوچنگ، تربیت، سامان، سفر وغیرہ پر خرچ کرنے کی فکر نہ ہو۔ ہمیں آپ کے کنبوں اور والدین پر بہت زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔“
اُنہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں موجود خامیوں کو دُور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو بنیادی سطح پر کھیلوں کی سہولیات میں نمایاں بہتری لانی ہوگی۔ اُنہوں نے مصنوعی ٹریکس، معیاری کھیل کے میدانوں، انڈور سہولیات اور دیگر تربیتی بنیادی ڈھانچے کی کمی کی نشاندہی کی بالخصوص پہاڑی اور سرد علاقوں میں جہاں خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی ماہ تک بیرونی تربیت محدود رہتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بلندی ایک قدرتی فائدہ ہے جسے کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے تربیتی مراکز قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا، ©”ہمیں اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ہمیں اعلیٰ معیار کے تربیتی مراکز قائم کرکے اس موقع کو استعمال کرنا ہوگا۔ اور ہمیں مختلف کھیلوں پر بھی توجہ دینی ہوگی۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بوچھوں ترال میں کنواں اندر سے دھنسے کا واقعہ،ماہرین کا دورہ بستی کا دورہ کیا

Next Post

سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی

Related Posts

بوچھوں ترال میں کنواں اندر سے دھنسے کا واقعہ،ماہرین کا دورہ بستی کا دورہ کیا

ترال میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے میگاترنگا ریلی برآمد

ترال میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے میگاترنگا ریلی برآمد

لیفٹیننٹ گورنر نے ” نشہ مُکت یووافار وِکست بھارت سنکلپ ابھیان “ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے ” نشہ مُکت یووافار وِکست بھارت سنکلپ ابھیان “ میں شرکت کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی میموریل کالج سری نگر کی گورننگ بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی میموریل کالج سری نگر کی گورننگ بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

آپریشن سندور پاکستان کی ہر مذموم مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینے کی بھارت کی صلاحیت کا ثبوت ”پاکستان کے ساتھ اگر کوئی بات چیت ہوگی تو اس کا واحد موضوع پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) ہوگا، جو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے“

آپریشن سندور پاکستان کی ہر مذموم مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینے کی بھارت کی صلاحیت کا ثبوت ”پاکستان کے ساتھ اگر کوئی بات چیت ہوگی تو اس کا واحد موضوع پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) ہوگا، جو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے“

Next Post
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی

سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail