منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ٹنل کے آر پار اورلداخ میںچوتھے روز بھی موسم ناساز گار رہا, سردی میں اضافہ

پہاڑی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشوں سے معمولات متاثر بدھ سے موسم میں بہتری آئے گئی،آگلے10روز تک قریب موسم خشک رہنے کا امکان:سونم لوٹس

by Srinagar Mail
17/10/2023
A A
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر17 اکتوبر،: وادی کشمیر،خط چناب اور پیر پنچا ل اور لداخ کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز مسلسل چوتھے دن بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رات بھر شدید بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اس دوران سخت سردی بارشوں اور پہاڑوں پر تازہ برف باری کی وجہ سے معمولات کے کام کاج میں خلل پڑا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے اور بدھ سے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اگلے10روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق منگل کے روزموسم مسلسل چوتھے دن بھی وادی کشمیر،لداخ ،خطہ پیر پنچال اور چناب کے میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے جبکہ پہاڑوں پر اچھی خاصی برف باری دیکھنے کو ملی ہے جس کی وجہ سے رواں سیزن میں پہلی بار اتنی زیادہ سردی محسوس ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مختلف اضلاع میں موجود نمائندوں نے اطلاع دی ہے رات بھر یہاں میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے جس کا سلسلہ برابر صبح تک جاری رہا ہے انہوں نے بتایا رات بھر کی بارشوں کے بعد یہاں میدانی علاقوں میں لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے بتایا یہاں لوگوں نے گرم ملبوسات اور باجابط طور کانگڑیوں کا استعمال کرنا شروع کیا ہے جبکہ کشمیری فرن کا تقریباً ہر علاقے میں پہنچا شروع ہوا ہے ۔ اس دوران سرکاری دفاتر میں گیس بخاریوں کے ساتھ ساتھ ،ہیٹر،بلوروں کو استعمال میں لایا گیا ہے ۔ادھر مغل روڑ پر گزشتہ رات پھربرف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سڑک آمد رفت کے لئے مکمل بند رہی ہے جبکہ خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ علاقوں میں مسلسل دوسرے دن بھی بارشیں اور برف باری کا سلسلہ وادی کے طرز پر جاری رہا ہے جس دوران ایک دو تعمیراتی دانچے منہدم ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ خیال رہے وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برف باری اور بارشیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں یہاں کام رکا پڑا ہے جبکہ لوگوں نے زمینداری کاکام متاثر ہوا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ منگل کے روز وادی کے بیشتر علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بارشیں ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ بدھ سے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اگلے قریب10روز تک موسم خشک رہنے کاا مکان ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈاکٹر اندرابی نے پیر دستگیر رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں سری نگر انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی

Next Post

پولیس محکمہ میںہلکا سا پھیر بدل آشیش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

پولیس محکمہ میںہلکا سا پھیر بدل آشیش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں جے کے پی کے ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں جے کے پی کے ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

جی20کے بعدغیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد اضافہ:ایل جی منوج سنہا

جی20کے بعدغیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد اضافہ:ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail