سری نگر16 نومبر ,تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی یو) نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک ملی ٹینٹ معاون کے میوہ باغ کو قرق کیا ہے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کوپلوامہ کے چھراٹآری گام نامی گاﺅں میں اشفاق احمدوانی ولد غلام نبی وانی کامیوہ باغ10کنال17مرلہ ہے کو قرق کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اشفاق ملی ٹینٹوں کی جانب سے بارودی سرنگ کے ذریعے سے فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھا جو اس وقت جیل میں ہے۔خیال رہے اسے قبل بھی ضلع میں دو جگہوں پر اسی طرح کچھ جائیداد کو این آئی اے کی جانب سے قرق کیا گیا ہے ۔






