بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن نے سی آئی آئی کے ساتھ صنعتی رہنمائی سےدیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

by Srinagar Mail
12/06/2024
A A
جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن نے سی آئی آئی کے ساتھ صنعتی رہنمائی سےدیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/12 جون2024ئجموںوکشمیر رورل لائیولی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم )نے دیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آج کنفیڈریشن آف اِنڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تاکہ اِنڈسٹری لیڈ مینٹورشپ پروگرام کے ذریعے دیہی کاروباریوں کو بااِختیار بنایا جاسکے۔ سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کی موجودگی میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چِب اور سی آئی آئی کے نمائندوں نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے آر ایل ایم کی ٹیم کو متاثر کن کام کے لئے سراہا۔اُنہوں نے مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اور ان کی پوری ٹیم کا ان کی کوششوں پر شکریہ اَدا کیا اور انہیں صلاحیت سازی اور دیگر شعبوں میں محکمہ کے تعاون کا یقین دِلایا۔
ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے صحت عامہ کے لئے پروگرام کی اہم شراکت کا بھی اعتراف کیا اور دیہی کمیونٹی کو بااِختیار بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے جے کے آر ایل ایم اور سی آئی آئی دونوں کو مبارک باد پیش کی۔
جے کے آر ایل ایم اور سی آئی آئی کے درمیان تعاون سے جموں و کشمیر میںرورل انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے جس سے دیہی خواتین کو صنعتی مہارت ، مارکیٹ روابط اور اَپنے کاروبار کو بڑھانے اور خطے کی اِقتصادی ترقی میں حصہ اَدا کرنے کے لئے رہنمائی تک رَسائی حاصل ہوگی۔
اس اِشتراک کا مقصد اِنڈسٹری لیڈ مینٹرشپ پروگرام کو عملانا ہے جو دیہی کاروباری اِداروں اور صنعت کے درمیان خلا کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اِس پروگرام سے سی آئی آئی خلا کا تجزیہ کرے گا اور سیاحت اور فوڈ پروسسنگ شعبوںمیں مصروف سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے لئے سٹیٹ لیول کا ایگریگیٹر قائم کرے گی۔
پروگرام کا ایک اہم مقصد جے کے آر ایل ایم کے عملے اور کمیونٹی کیڈروں کو رہنمائی اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ اَقدام انہیں دیہی کاروباریوں کی مو¿ثر مدد اور رہنمائی کے لئے ضروری مہارت اور علم سے آراستہ کرے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

صوبائی کمشنر جموں نے نگروٹہ سے ماتا کھیر بھوانی یاترا 2024 کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

جموںوکشمیر نے بھیڑ شعبے کو بڑھانے کیلئے نیوزی لینڈ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post

جموںوکشمیر نے بھیڑ شعبے کو بڑھانے کیلئے نیوزی لینڈ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا

میکرو اِکنامک ایگریگیٹس پر دو روزہ اِستفساری سیشن اِختتام پذیر

چیف سیکرٹری کی قیادت والی براڈ بینڈ کمیٹی نے پنچائتوں میں ہائی سپیڈ انٹر نیٹ کے انتظامات کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری کی قیادت والی براڈ بینڈ کمیٹی نے پنچائتوں میں ہائی سپیڈ انٹر نیٹ کے انتظامات کا جائیزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail