منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شہجار ادب لولاب کے عہدہ داران کی حلف برداری تقریب کروسن لولاب میں منعقد

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
شہجار ادب لولاب کے عہدہ داران کی حلف برداری تقریب کروسن لولاب میں منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نورالحسن اندرابی

وادی لولاب میں سرگرم ایک ادبی تنظیم  کے عہدہ داران اور ارکان کا اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول  کروسن لولاب میں منعقد ہواجسمیں مختلف عہدہ داران کو راز داری کا حلف دلایا گیا۔  اجلاس کے آغاز میں بشیر طاہر صاحب نے حلف برداری سے قبل ایک جامع اور اثر آفریں خطاب کیا اور انہوں نے  قرآن پاک کی روشنی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ ورسولہ” اور آپسی میل ملاپ اور بھایی چارہ  قائم رکھنے کی ترغیب دی۔انہونے مزید کہا کہ تنظیم سے وابستہ اراکین کو آپس میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ أمیر کی اطاعت کرنا ہم سب پر مذہبی فرایض میں سے ایک ہیں اور  نئے نظم کے لئے یہ پھولوں کی سیج کے بجائے کانٹوں کا تاج ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نئے منتخب ممبران کو اُنکے عہدوں اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف لینےوالوں کے اسمائے گرامی اور مناصب ذمہ داری کچھ اس طرح سے ہیںسرپرست اعلیٰ۔جناب انور عاجز،صدر جناب راشد منظور،جنرل سیکرٹری جناب اشرف عادل،آرگنائزر جناب منظور محسن،خزانچی جناب بشیر شاہد،میڈیا سیکرٹری نور الحسن اندرابی  جبکہ نایب صدر اور جواینٹ سیکرٹری بالترتیب سلطان سالک اور ناصر مسرور کچھ نجی مصروفیات کی بناء پر غیر حاضر رہے اور ان کو آیندہ مجوزہ اجلاس میں حلف دلایا جائے گا۔تقریب کے ایک حاشیہ پر سابق جنرل سیکرٹری جناب ندیم مقبول صاحب نے نئ منتخب شدہ نظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کاروان چلتا رہےگا اورانسان کو ہروقت شہسوار بن کر چلنے کے بجائے پیادہ چلنے کی عادت بھی ڈالنی چاہیے تاکہ راستے کی قدر و منزلت معلوم ہوسکے۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر جناب راشد منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال کا یہ شعر دہرایا کہحمام و کبوتر کا بھوکہ نہیں میںکہ ہے باز کی زندگی زاہدانہپلٹنا جھپٹا جھپٹ کر سنبھلنالہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہانہوں نے جان کیٹس کا ایک مقولہ بھی یاد دلایا کہ”شاعروں کو متحد رکھنا زندہ مچھلیوں کو ترازو میں تولنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی عہدہ ایک بارِ عظیم ہےجس کو سنبھالنا توفیق ایزدی پر منحصر ہے انہوں نے اراکین کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر پر جنرل سیکرٹری اشرف عادل نے ہائ سکول کروسن لولاب کے صدرِ مدرس جناب کفایت اللہ  شاہ صاحب، شہجار ادب سے وابستہ اراکین میڈیا کے نمائندے کا شکریہ اداکرتے ہوئے خوش اسلوبی سے وداع کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حدبندی کامقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا: محبوبہ مفتی

Next Post

پانی کی شدید قلت کولیکر ماگام آشکن پورہ میں احتجاج ،یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

پانی کی شدید قلت کولیکر ماگام آشکن پورہ میں احتجاج ،یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

چین کی جانب سے تحریری معاہدوں کو نظر اندازکرنا حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کا موجب: ایس جے شنکر

چین کی جانب سے تحریری معاہدوں کو نظر اندازکرنا حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کا موجب: ایس جے شنکر

دیولگام اننت ناگ میں نالہ برنگی میں وسیع گڑھا نمودار ،نالے میں آبگیرہ کی شکل میں پانی زیر زمین غائب،عام لوگ اور ماہرین حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail