بڈگام/04 اگست 2025ئسپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھر نے آج پکھرپورہ زیارت گاہ کا دورہ کر کے آئندہ سالانہ عرس کے لئے جاری تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سپیکر موصوف نے مقامی باشندوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور زیارت گاہ انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔
مقامی لوگوںنے عرس کی پُرامن اوراحسن اِنعقاد کے لئے متعدد مطالبات پیش کئے جن میں بلا تعطل بجلی، مناسب پانی کی فراہمی، بروقت راشن کی تقسیم اور بڈگام، پلوامہ اور چرارِ شریف جیسے بڑے مقامات سے پکھرپورہ زیارت گاہ تک مو¿ثر ٹرانسپورٹ سہولیات شامل تھیں۔







