پلوامہ، 8 اگست// عاشق کھانڈے//
ہائیر سیکنڈری اسکول دربگام میں زون شادی مرگ کے مختلف اسکولوں اور ریسورس سینٹروں میں تعلیم پارہے جسمانی طور خاص بچوں میں چیف ایجوکیشن آفیس پلوامہ کی طرف سے ضروری معاون آلات اور تعلیمی مواد تقسیم کرنے کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ سماگرا شکشا اور ALIMCO کانپور کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا گیا۔ کیمپ میں CWSN کی جامع تعلیم، مساوات اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کیمپ کا افتتاح پرنسپل ایچ ایس ایس دربگام منظور احمد نے کیا، جنہوں نے جسمانی طور خاص بچوں کے لیے قابل رسائی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ شادی مرگ کے زونل ایجوکیشن آفیسر خادم حسین نے کیمپ میں شامل معززین کا خیرمقدم کیا اور تمام بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور انہیں یکساں مواقع فراہم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔کیمپ کے دوران، زون شادی مرگ کے 75 شناخت شدہ CWSN طلباء میں امدادی سامان اور آلات تقسیم کیے گئے،۔ واضع رہے کہ یہ آلات اکتوبر 2024 میں منعقدہ ایک تشخیص کم پیمائش کیمپ کے دوران تجویز کیے گئے تھےکیمپ کو کامیاب بنانے کا سہرا سپیشل ایجوکیٹرز، ریسورس پرسنز اور معاون عملے کو جاتا ہے جنہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے لاجسٹکس اور دیگر طرح کی معاونت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ یہ اقدام جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے محکمہ تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے تحت تصور کیا گیا ہے۔







