سری نگر/26 ستمبر 2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیرکشمیر اِنڈور سپورٹس کمپلیکس سری نگر میں 2025 کی تیسری جونیئر ایشین پینکاک سِلات چمپین شپ کا باقاعدہ اِفتتاح کیا۔یہ چمپئن شپ 25 سے 30 ستمبر 2025 ءتک جاری رہے گی جس میں 11 ممالک کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور یہ جموں و کشمیر میں کھیل اور ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظاہرہ ہے۔







