بدھ, جولائی ۲۲, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

اگست تا اکتوبر 2026 کیلئے غذائی اجناس کی پیشگی تقسیم کرے گا

by Srinagar Mail
22/07/2026
A A
اگست تا اکتوبر 2026 کیلئے غذائی اجناس کی پیشگی تقسیم کرے گا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امورِ صارفین نے آئندہ مون سون سیزن کے دوران مستفیدین کو غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اَقدام کے طور پر قومی غذائی تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) اور نان پرائرٹی ہاو¿س ہولڈ (این پی ایچ ایچ) سکیموں کے تحت اگست، ستمبر اور اکتوبر 2026 ءکے لئے مختص غذائی اجناس کی پیشگی وصولی اور تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ بارشوں کے موسم میں ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی سے متعلق پیش آنے والی ممکنہ مشکلات سے نمٹا جا سکے اور پورے یونین ٹیریٹری میں غذائی تحفظ کو بلاتعطل یقینی بنایا جا سکے۔اسی مناسبت سے محکمہ نے تین مہینوں کے لئے غذائی اجناس کی پیشگی تقسیم مختص کی ہے جس کے تحت اِستفادہ کنندگان ایک ہی ٹرانزیکشن کے ذریعے اَپنے تین ماہ کا راشن حاصل کر سکیں گے۔ پوری تقسیمی عمل کو 31 اگست 2026 ءتک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس اَقدام کی مو¿ثر عمل آور ی کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) جموں و کشمیر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اگست ، ستمبر اور اکتوبر 2026 ءکے مہینوں سے متعلق غذائی اجناس کی تقسیم کے لئے اِی۔پوائنٹ آف سیل (اِی ۔ پی او ایس) ڈیوائسز میں یکوقتی ٹرانزیکشن کی سہولیت فراہم کرے ۔وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین نے کہا کہ غذائی اجناس کی پیشگی وصولی اور تقسیم سے محکمہ کی تیاری مزید مضبوط ہوگی اور مون سون کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اس اَقدام سے پورے جموں و کشمیر میں اِستفادہ کنندگان کو غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ان کے غذائی تحفظ کو محفوظ بنایا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری محکمہ خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین نے اس بات کا اعادہ کیاکہ غذائی اجناس کی پیشگی لفٹنگ ، ٹرانسپورٹیشن اور تقسیم کا عمل تمام شراکت داروں بشمول فوڈ کارپوریشن آف اِنڈیا (ایف سی آئی)، جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) اور ضلعی اِنتظامیہ کے باہمی تعاون سے انجام دیا جائے گا۔
اُنہوں نے ڈائریکٹرخوراک ، شہری رسدات و امورصارفین جموں اور ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ غذائی اجناس کی لفٹنگ، ٹرانسپورٹیشن اور تقسیم کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ مقررہ مدت کے اندر یہ کارروائی مکمل ہو اور کوئی بھی اہل مستحق اَپنے حق سے محروم نہ رہے۔
محکمہ نے تمام متعلقہ افسران، فیئر پرائس شاپ ڈیلروں اور دیگر شراکت داروںکو بھی ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مختص غذائی اجناس کی بروقت وصولی، ٹرانسپورٹیشن اور تقسیم کو یقینی بنائیں۔ عوامی سہولیت اور بلا تعطل غذائی تحفظ کے پیش نظر یہ پورا عمل 31 اگست 2026 ءتک مکمل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اَتل ڈولو نے اوما بھگوتی شرائین اننت ناگ میں مورتی پرتشٹھان دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

Related Posts

اَتل ڈولو نے اوما بھگوتی شرائین اننت ناگ میں مورتی پرتشٹھان دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

اَتل ڈولو نے اوما بھگوتی شرائین اننت ناگ میں مورتی پرتشٹھان دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سیویوتھ سیو فیوچر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی مکالمے سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سیویوتھ سیو فیوچر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی مکالمے سے خطاب کیا

بھارت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی سطح پر جا سکتا ہے: بی جے پی کے سنیل شرما

انسانیت پہلے سیاست بعد میں ۔سیاست رک سکتی ہے، انسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے: سنیل شرما

جموںوکشمیر کے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد نے آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم میں ’ میڈیا پروفیشنلز آل اِنڈیا کانفرنس ‘میں شرکت کی

جموںوکشمیر کے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد نے آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم میں ’ میڈیا پروفیشنلز آل اِنڈیا کانفرنس ‘میں شرکت کی

چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے نئے لیبر کوڈز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

راجوری کی تاریخی ’ بھیرو یاترا ‘ کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے قومی’ انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج‘میں شامل کیا گیا

راجوری کی تاریخی ’ بھیرو یاترا ‘ کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے قومی’ انوینٹری آف اِنٹین جیبل کلچرل ہیرٹیج‘میں شامل کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail