جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایف او بی سرینگر نے منشیات کی لت سے نجات، آیوشمان بھارت پر آئی سی او پی کا اہتمام کیا

by Srinagar Mail
04/03/2022
A A
ایف او بی سرینگر نے منشیات کی لت سے نجات، آیوشمان بھارت پر آئی سی او پی کا اہتمام کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

فیلڈ آؤٹ ریچ بیورو (ایف او بی)، سرینگر نے آج منشیات کی لت، پوشن ماہ اور آیوشمان بھارت پر ایک چھوٹے مربوط کمیونیکیشن اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا انعقاد کیا۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج سرینگر میں لوگوںکو باشعور بنانے کے مقصد کو لیکر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل پولی ٹیکنیک کالج، سرینگر امتیاز احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ سی ایم او آفس سرینگر سے وابستہ ڈاکٹر سید ثانیہ نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی وبا کا مسئلہ ملک کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا فرض ہے کہ وہ منشیات کے غیر قانونی استعمال اور اس لعنت کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار نبھائیں۔‘‘ پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عابد احمد نے شرکاء اور ایف او بی کو منشیات سے نجات کے پروگرام کے انعقاد کے لئے سراہا جو کہ طویل مدت میں کارآمد ثابت ہو گا اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی کرنے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی بہتر طریقے سے کونسلنگ کی جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو سرینگر، غلام عباس نے مذہبی مبلغین، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ منشیات کے استعمال کی وجوہات اور نتائج کو اجاگر کرنے کے لیے آگے آئیں۔ اس موقع پر کالج کے اراکین نے بھی خطاب کیا اور منشیات کے عادی افراد کے علاج میں اپنے تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کسی شخص کے منشیات کے عادی ہونے کی پہچان، علاج اور جانچ کے طریقہ کار پر تفصیلی تقریر کی۔ ایونٹ سے پہلے کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، بدھ کو منعقدہ کوئز اور ڈرائنگ/پینٹنگ مقابلوں کے فاتحین کو تقریب کے اختتام پر انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈیجیٹل خدمات رشوت ختم کرنے میں اہم

Next Post

سری نگر کی ایک ہائر سکنڈری کا پرنسپل معطل، وجوہات صیغہ راز

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

سری نگر کی ایک ہائر سکنڈری کا پرنسپل معطل، وجوہات صیغہ راز

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری  میدانی علاقوں میں بارشیں

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری میدانی علاقوں میں بارشیں

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ترال کہ بہو آبائی وطن کے جنگی حالات  سے افسردہ

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ترال کہ بہو آبائی وطن کے جنگی حالات سے افسردہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail