اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کی امید: ڈاکٹر نوید

by Srinagar Mail
10/03/2022
A A
عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کی امید: ڈاکٹر نوید
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کشمیرکے واحد شفاخانہ برائے امراض سینہ’سی ڈی اسپتال‘ واقع درگجن ڈلگیٹ سری نگر کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے بدھ کے روز کوروناوائرس وبا ءکے خاتمے کی اُمید ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 سے پہلی بار سی ڈی ہسپتال میں گذشتہ روز کورونا کا کوئی بھی مریض داخل نہیں کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرکئے اپنے ایک ٹویٹ میںلکھا”مارچ2020 سے پہلی بار ایسا ہوا کہ سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ سری نگر میں کورونا کا ایک بھی مریض داخل نہیں کیا گیا”۔انہوںنے اس تناظرمیں آگے لکھاکہ ُامید کی جاسکتی ہے کہ یہ وبا ءختم ہونے والی ہے۔غورطلب ہے کہ مارچ2020میں عالمگیر وبائی وائرس کوروناپھوٹ پڑنے کے بعد سے8مارچ2022تک جموں وکشمیرمیں اس مہلک وائرس میں مبتلاءہونے والے4749مریض لقمہ اجل بن گئے ،جن میں سے 2423کشمیرمیں او ر2326صوبہ جموںمیں فوت ہوگئے ۔24مہینوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کل 4لاکھ53ہزار323کوروناوائرس میں مبتلاءہوئے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ2020میں کوروناپھو ٹ پڑنے کے بعددیگر شعبہ جات کیساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی عملاًمفلوج ہوکررہ گئیں اور کورونا کی تیسری لہر میں نمایاں کمی واقع ہونے کے بعد وادی میں طویل مدت کے بعد ماہ رواں کی دو تاریخ سے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔ادھر ماہرین کا ماننا ہے کہ لوگوں کو کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے لوگوں سے اس وبا کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کےلئے کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سرکارزرعی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کیلئے کوشاں

Next Post

سلاتھیہ چوک ادھم پور سماعت شکن دھماکے سے دھل اٹھا،ایک شخص ہلاک،15شہری زخمی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

سلاتھیہ چوک ادھم پور سماعت شکن دھماکے سے دھل اٹھا،ایک شخص ہلاک،15شہری زخمی

کھنموہ میں سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

ٹریفک کے انتظام کوبہتر کرنے کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جائےگا: چیف سیکریٹری

ٹریفک کے انتظام کوبہتر کرنے کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جائےگا: چیف سیکریٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail