منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پرعزم: سیتارمن

by Srinagar Mail
15/03/2022
A A
ملک میںڈیجیٹل کرنسی کی اجرائی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا جائے گا: نرملا سیتارامن
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر میں سال 2022-23 کے لئے بجٹ اور گرانٹس کے مطالبات اور سال 2021-22 کے ضمنی مطالبات پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے پیر کو کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے پہلے جموں وکشمیرکے لئے ایک الگ آئین تھا اور یہ ریاست کرپشن اور اقربا پروری کی دلدل میں دھنسی ہوئی تھی۔ وہاں حالات کو فرضی طریقے سے معمول کے مطابق دکھایا جاتارہا ہے ، لیکن آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور نوجوان خوشگوار مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور ریاست میں بھارت مالا اور پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ وہاں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ، سرنگ بناکرناقابل رسائی علاقوں کو سڑک کے ذریعے جوڑاجارہا ہے ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے اس سال وہاں دس سڑکوں کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہاں دراندازی کے واقعات میں مسلسل کمی آرہی ہے اور 2021 میں محض 77 واقعات ہوئے ہیں جن میں سے 12 درانداز مارے گئے ۔ اس سے قبل ریاست میں دراندازی کے سینکڑوں واقعات ہو چکے ہیں۔ پتھر پھینکنے کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ، وہاں 2021 میں 178 واقعات رونماہوئے ہیں جبکہ 2010 میں 20179 واقعات رونماہوئے تھے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے اور زخمی ہونے نیز عام شہریوں کے مارے جانے کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ریاست میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ ریاست میں دو ایمس، سات میڈیکل کالج، دو کینسر اسپتال کھولے گئے ہیں اور 15 نرسنگ ہوم قائم کیے گئے ہیں۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ریاست میں 100 فیصد شہریوں کوشامل کیا گیا ہے ۔ ریاست میں کورونا ویکسینیشن کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ اسی طرح ریاست میں ایمبولینس سروس کے تحت 211 نئی ایمبولینس گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیرکیلئے 112950 کروڑ روپے کا بجٹ لوک سبھا میں پیش

Next Post

چرسو اونتی پورہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
نائنہ پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان تصادم شروع

چرسو اونتی پورہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

واگیلا بارہ مولہ میں زمین کھسکنے سے 2 افراد از جان،2 دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail