منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

باغِ گلِ لالہ عوام کے لئے کھول دیا گیا

by Srinagar Mail
24/03/2022
A A
باغِ گلِ لالہ عوام کے لئے کھول دیا گیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر میں زبروَن پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغِ گلِ لالہ عوام کے لئے کھول دیا گیاجو کشمیر میں نئے سیاحتی سیز ن کا آغاز ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ فلوری کلچر ، محکمہ سیاحت ، جے اینڈ کے بینک کے سینئر اَفسران اور مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں باغِ گلِ لالہ کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سال 2021ء کے آخری حصے میں سیاحوں کی آمد کے ماضی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیںاور ہم اِس برس بھی زیادہ سیاحت آنے کے لئے پُر اُمید ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں بہتر سڑک اور ہوائی رابطہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بہت زیادہ اضافہ کرے گا ۔ اِس طرح مقامی آبادی کے لئے آمدنی پیدا ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے اور اِس پر سفر کرنے میں پہلے کی نسبت بہت کم وقت لگتا ہے اور ہوائی ٹریفک میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کووِڈ ۔19 وبائی بیماری کے بعد سیاحت بحال ہو رہی ہے اور اِنتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے قیام کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے ضروری اِقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک جامع پالیسی کے تحت پوشیدہ اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کی ہے اور سیاحوں کے پاس گلمرگ ، پہلگام اور دیگر مقامات کے علاوہ سیر کے لئے مزید مقامات ہوں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 75 نئے سیاحتی مقامات ، 75نئے ایڈ ونچر ٹریکس ، 75 ہیرٹیج سائٹس اور 75 مذہبی مقامات کو شامل کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے سیاحوں کے لئے جموںوکشمیر بینک سے چلنے والی اِی ۔ ٹکٹنگ کی سہولیت کا بھی اِفتتاح کیا اور اِی ۔ ٹکٹ بنانے والے پہلے وِزیٹر بن گئے۔اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے طویل قطار میں کھڑا رہنا مشکل تھا اس لئے سیاحوں کے دورے کو پریشانی کے بغیر بنانے کے لئے اِی ۔ٹکٹنگ متعارف کی گئی۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر بینک نے بہت اَچھا کام کیا ہے اور میں توقع کے مطابق ٹائم لائن کے اَندر آن لائن پورٹل کے ساتھ آنے کے لئے بینک کی تعریف کرتا ہوں ۔اِی ۔ بُکنگ کا اِنتظام فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر پہلے دِن سے ہی دستیاب کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں اور آنے والے لوگوں کو آن لائن اَپنے دورے کا آرام سے منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔اُنہوں نے محکمہ فلوری کلچر کو ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کے قیام کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے ان سے رائے لیں ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے لوگوں سے باغِ گل لالہ کا تجربہ کرنے کے لئے جموں وکشمیر آنے کی اپیل کی اور اُمید ظاہر کی کہ سیاح بغیر کسی پریشانی کے اَپنے قیام سے لطف اندوز ہونا پسند کریں گے۔باغِ گلِ لالہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اِس برس 60اَقسام اور رنگوں میں زائد اَز 15لاکھ ٹیولپ کِھلیں گے ۔ اِضافی پودے جیسے ڈیفوڈلز ، ہائسنتھس ، نرگس اور دیگر آرائشی پودے اِس کو آراستہ کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔جو باغِ گلِ لالہ کو ملک اور دُنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاھوں کے لئے ایک اہم پُر کشش مقام بناتا ہے۔جموںوکشمیر بینک کے ایم دی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے اِی۔ ٹکٹنگ کے بارے میںکہا کہ اِس اِی۔ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز عوامی سہولیت اور سیاحوں کے آرام کے لئے حکومت کی توجہ کے عین مطابق ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولیت کے لئے ہم اِس طرح کی مزید یوٹیلٹی سروسز کو اَپنی ڈیجیٹلائزیشن مہم میں ضم کریں گے تاکہ آن لائن ادائیگیوں کے ایکو سسٹم کو وسیع کیا جاسکے جس سے خطے کے مالیاتی نظام کی مجموعی کارکردگی میں اِضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، کمشنر ایس ایم سی، ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، ڈائریکٹر فلوری کلچر اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لرگام ترال ہائر سیکنڈری سکول میں پولٹکل سائنس مضمون تین سال بعد پڑھانے کا، سلسلہ بند طلباء برہم

Next Post

چار برسوں میںجموں و کشمیربجلی میں خودکفیل ہو جائیگا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
چار برسوں میںجموں و کشمیربجلی میں خودکفیل ہو جائیگا

چار برسوں میںجموں و کشمیربجلی میں خودکفیل ہو جائیگا

ڈگری کالج ترال میں ٹی بی کے عالمی دن پر آگاہی پروگرام

ڈگری کالج ترال میں ٹی بی کے عالمی دن پر آگاہی پروگرام

اونتی پورہ میں4 منشیات فروشوں پرسیفٹی ایکٹ عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail