پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home صحت وسائنس

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے کپواڑہ ضلع کے خمریال کلسٹر میں ایس پی ایم روربن مشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
12/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کپواڑہ//ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر طارِق احمد زرگر نے آج یہاں بلاک ہیڈ کوارٹر کلاروس میں شیاما پر ساد مکھر جی روربن مشن (ایس پی ایم آر ایم ) کے تحت ہونے والی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اَفسران نے شرکت کی ۔اے سی ڈی کپواڑہ نے سکیم کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔دیہی علاقوں میںایس پی ایم آر ایم کو مربوط پروجیکٹ پر مبنی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے 2016ء مرکزی وزارتِ دیہی ترقی ( ایم او آر ڈی ) نے شروع کیا تھا۔ جس میں معاشی سرگرمیوں اور نوجوانوں کے ہنرکی ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ایس پی ایم آر ایم دیہی ہندوستان میں شناخت شدہ 300 روربن کلسٹر تیار کررہا ہے جس میں 35 رِیاستوں اور یوٹیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دیہی۔ شہری تقسیم کو ختم کرنا ہے۔اِنٹگریٹیڈ کلسٹر ایکشن پلان ( آئی سی اے پی ) ہر کلسٹر کے لئے تیار اور منظور کیا جاتا ہے جو کلیدی دستاویز ہے جو کلسٹر کی ضروریات اور مختلف مرکزی یا رِیاستی حکومتی سکیموں کے ہم آہنگی کے سے ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درکار مداخلتوں کا خاکہ پیش کرتا ہے۔صوبہ کشمیر میں اِس سکیم کو ضلع کپواڑہ کے کلسٹرخمریال میں عملایاجارہا ہے جس میں 6گرام پنچایتیں شامل ہیں جن میں سے تین کلاروس اور واووراسی ڈی بلاکس ہیں۔یہ کلسٹر 1,386 گھرانوں اور 14,245 نفوس پر مشتمل ہے ۔کلسٹر کے لئے 57.26 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے جس میں تقریباً 30 فیصد فنڈس یعنی 16.04 کروڑ روپے مرکزی وزارتِ دیہی ترقی سے بطور کریٹیکل گیپ فنڈنگ ( سی جی ایف) اور باقی 41.22 کروڑ روپے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف سکیموں کے کنورجن کے ذریعے شامل ہیں۔اِس سکیم کے تحت کلسٹر میں صفائی ، دستکاری ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، باغبانی ، بجلی ، ٹرانسپورٹ ، زمین کی تزئین /سیاحت ، پشو پالن وغیرہ سمیت 272 پروجیکٹوں اورسرگرمیوں کے 21 زمروں کی نشاندہی کر کے منظوری دی گئی ہے۔اِن 272 پروجیکٹوں اورسرگرمیوں میں سے 172 پروجیکٹس اور سرگرمیوں کو 108 اثاثوں کے جیوٹیگ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ مالی سال 2021-22کے لئے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے مشن موڈ پر کام کریں تاکہ اِس سکیم کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچ سکیں ۔ اُنہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں سے کہا کہ وہ ماہانہ پیش رفت رِپورٹ نوڈل آفیسر کو پیش کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عام لوگوں کو ایس پی ایم آر ایم کے فوائد سے آگاہ کیا جائے ۔بعد میں ڈائریکٹردیہی ترقی طارِق احمد زرگر نے خمریال میں ایس پی ایم آر ایم کے تحت جاری کئی کاموں کا بھی معائینہ کیا جن میں اینمل ہسبنڈری سینٹر ، ٹائل پاتھ ، خمریال برج ، سکولی عمارتیں اور دیگر کام شامل ہیں اور اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بانہال میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

Next Post

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیاں جاری، پہلگام سرد ترین مقام

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

حکومت موجودہ صحت سہولیات کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

Next Post

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیاں جاری، پہلگام سرد ترین مقام

مشیر فاروق خان نے تائیکوانڈو چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو مبارک باد دی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ شرائین یاترا لنگر اور بھنڈار اایسو سی ایشن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail