منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نشے میں رہیے کہ نشہ زندگی ہے

by Srinagar Mail
25/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نشے میں رہیے کہ نشہ زندگی ہے۔
معراج زرگر

ایک دوست نے مجھے ایک انتہائی مضطرب اور مضمحل کردینے والی روداد سنائی۔ موصوف نے بتایا کہ وادی میں ان کے ایک جان پہچان والے صاحب کا لیپ ٹاپ اور کچھ نقدی ان کے آفس سے چوری ہوا۔ اور اسی دن ان صاحب کی ساتھی ملازم کے بیگ سےایک سونے کی انگوٹھی چوری ہوئی۔ تحقیقات کے بعد ایک زیر تعلیم لڑکی سے مالِ مسروقہ بر آمد ہوا۔ اس کے علاوہ اس طالبہ کے بیگ سے اور بھی سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔

مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ مذکورہ طالبہ نشے کی عادی ہے اور اس کے ساتھ تقریباً بیس مزید طالبات بھی اس لت میں پڑی ہوئی ہیں۔ اس لڑکی نی یہ بھی ظاہر کیا کہ اس کا ایک بوائے فرینڈ ہے جس کے ذریعے سے نشہ آور اشیاء کی فراہمی ہو رہی ہے۔ متعلقہ افراد نے اپنے حساب سے معاملہ سنبھالا ہوگا۔

ایک اور واقعہ جنوبی کشمیر کا ہے جہاں ایک طالبہ اچانک بے ہوش ہوئی۔ لڑکی کو ایک ذمہ دار خاتون نے اسپتال پہنچایا تو وہاں معلوم ہوا کہ لڑکی نے کوئی نشیلی شئی استعمال کی ہے۔

حالات نے اچانک ایک خطرناک رخ تب اختیار کیا جب لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی سے پوچھ تاچھ کی اور لڑکی نے جواباً کہا کہ فلاں خاتون صاحبہ نے گاڑی میں اس کو کچھ کھلایا۔ معاملہ اور زیادہ تب بگڑا جب رات کو پولیس اس ذمہ دار خاتون صاحبہ کے گھر وارد ہوئی۔ بے چاری خاتون صاحبہ کی نیکی عجب رنگ لائی۔

گریٹر کشمیر میں کل کی چھپی ایک رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ و نیورو سائنسز کشمیر (IMHANS) کے مطابق وادی کے دس اضلاع میں گیارہ لاکھ روپیہ ماہانہ کی نشیلی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے۔ جس میں سے نو لاکھ کی ہیروئن, ایک لاکھ کی چرس, اور ایک لاکھ کی نشیلی ادویات کی خریدو فروخت ہوتی ہے۔ سروے کے مطابق تقریباً 67468 افراد نشے میں بری طرح مبتلاء ہیں جن میں اکثر تعداد نوجوانوں کی ہے۔ سب سے زیادہ نشہ سے متاثر ضلع کولگام ہے جہاں ماہانہ ایک لاکھ کی ہیروئن استعمال ہوتی ہے۔

ایک اور اخبار کی رپورٹ کے مطابق وادی میں سالانہ 850 کروڑ روپیہ کے سگریٹ اور تمباکو اور اس سے جڑی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے زیادہ استعمال کپوارہ ضلع میں ہوتا ہے۔ اس ضلع کی 56٠6 فیصد آبادی تمباکو اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال کرتی ہے جب کہ ضلع شوپیان دوسرے نبمر پر ہے۔ جہاں 52 فیصد آبادی سگریٹ اور تمباکو کا استعمال کرتی ہے۔

کچھ مہینے پہلے ایک میڈیکل رپورٹ کے مطابق پورے جموں و کشمیر میں, شراب کو اگر شامل کیا جائے, تو 6 لاکھ لوگ نشے سے متاثرہ ہیں۔ اور رپورٹ کے مطابق ہر روز یو۔ ٹی۔ کے اسپتالوں میں 15 ایسے مریض داخل کئے جاتے ہیں جو خطرناک نشہ جیسے ہیروئن وغیرہ سے متاثرہ ہوتے ہیں۔

حرف آخر:

میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کی کچھ ہفتہ پہلے نشہ مُکت بھارت مہم کے تحت ایک پر وقار تقربب پر 10 مہمانانِ ذی وقار نے تقاریر سے سامعین کو مثاثر کرنے کی کوشش کی۔ اور ان دس مہمانان میں 6 ایسے ہیں جو مستقلاً سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔باقی بچے اصحاب یا تو دولت کے نشے میں بول رہے تھے یا افسری کے نشے میں۔

خوش رہیے, آباد رہیے۔ نشے میں رہیے کہ نشہ زندگی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ماگام ہندوارہ سرکاراورانتظامیہ کی نظروں سے اوجھل محکمہ آراینڈ بی سے آبادی نالاں،ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے توجہ دینے کی اپیل

Next Post

جموںو کشمیر کاروبار، سیاحت کی سرمایہ کاری میں بڑے فروغ کو دیکھے گا: حکام

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
جموںو کشمیر کاروبار، سیاحت کی سرمایہ کاری میں بڑے فروغ کو دیکھے گا: حکام

جموںو کشمیر کاروبار، سیاحت کی سرمایہ کاری میں بڑے فروغ کو دیکھے گا: حکام

میراقصبہ میرافخر‘پروگرام کادوسرامرحلہ 15نومبر سے78شہری بلدیاتی اداروںمیں انعقاد

پانچ دسمبر تک ایگزٹ پول کے انعقاد پر پابندی :ایس اے سی

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

ا ننت ناگ مےں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاءکے ساتھ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail