سری نگر:16،دسمبر: : جنوبی کشمیر کے آری پل ترال میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک مکان ایک گاو خانہ مکمل طور خاکستر ہوا ہے جبکہ ایک مکان کو نقصان پہنچاہے جس کے نتیجے میں کنبہ مکمل طور کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے قریب11کلو میٹر دور آری پل ترال میں جمعہ کی صبح 5بجے کے قریب آگ خضرمحمد لون ولد اسد اللہ لون کے مکان سے ظاہر ہوئی ہے جس نے ساتھ میں موجود ایک گاو خانے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔جبکہ ایک اور مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جینسی محکمے کو مطلع کیا گیا ہے جنہوں نے ترال سے یہاں پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ہے تاہم مقامی لوگوں نے بتایا فائر اینڈ ایمر جسنی کا مرکز دور ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات کے دوران فائر سروس یہاں تک پہنچنے سے قبل ہی مکان اور باقی ازوسان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آری پل تحصیل میں لوگ فائر اینڈ ایمر جنسی سنٹر کے مرکز کو، قائم کرنے کا مطالبہ کر، رہے ہیں۔ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کو فوری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔