منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

40روزہ چلہ کلان کے واردِکشمیر ہونے کے موقعہ پر سردی کی لہر جاری

راتیں انتہائی سرد،دن کوسردی سے قدرے راحت 31دسمبر2022تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے امکانات:محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
20/12/2022
A A
سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ آمد، رفت کے لئے بند
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۰۲، دسمبر: متواتر 5ویں سال خشک موسم میں چلہ کلان کے واردِکشمیر ہونے کے امکان کے بیچ پوری وادی میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کاسلسلہ بھی برقرار ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 26دسمبر کوموسمی صورتحال میں معمولی تبدیلی کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ رواں برس کے آخرتک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔موسمیاتی ماہرین نے کہاکہ خشک موسم کے چلتے سردی کی شدت بڑھ جائے گی ،اورکشمیر میں شبانہ درجہ حرارت منفی5سے8ڈگری سینٹی گریڈ کی نچلی سطح کوچھوسکتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی رات کے مقابلے میں پیراورمنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ 21دسمبر سے شروع ہونے والے40روزہ چلہ کلان کی آمد کے موقعہ پر درجہ حرارت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے ،اوریہ حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسمی صورتحال اورآسمان صاف رہنے کانتیجہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ پیراورمنگل کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اتوار اور پیرکی درمیانی رات منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوںنے کہاکہ سال کے اس وقت کے دوران سری نگرمیں شبانہ پارہ معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات درج کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںپیراورمنگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو معمول سے 0.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوںنے مزیدکہاکہ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات کم سے کم پارہ منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ یہاں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ پہلگام میں پیراورمنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی5.4ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا جو اتوار اور پیرکی درمیانی رات منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جواتوار اورپیرکی درمیانی رات منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کی طرح ہی پیر اورمنگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 26دسمبر کوموسمی صورتحال میں معمولی تبدیلی کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ رواں برس کے آخرتک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔موسمیاتی ماہرین نے کہاکہ خشک موسم کے چلتے سردی کی شدت بڑھ جائے گی ،اورکشمیر میں شبانہ درجہ حرارت منفی5سے8ڈگری سینٹی گریڈ کی نچلی سطح کوچھوسکتاہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر میں امن ،اگلے 3سے4مہینوں میں سیکورٹی صورتحال مزید بہتر ہوگی

Next Post

کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی جائیدادوں کی قرقی کاسلسلہ جاری

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی جائیدادوں کی قرقی کاسلسلہ جاری

بجلی فیس کی ادائیگی کے باوجود 22گاﺅں میں اندھیرے کابول بالا

نظرانہ احسن وانی: بانڈی پورہ کشمیر کی ابھرتی ہوئی مصنفہ، ایتھلیٹ

نظرانہ احسن وانی: بانڈی پورہ کشمیر کی ابھرتی ہوئی مصنفہ، ایتھلیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail