بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ترال میں ایج سرٹیفکیٹ کے لئے ایک دن کا سہولیات سنٹر عوام کے لئے باعث عذاب بن گیا

ضلع انتظامیہ کا اہم قدم بد نظمی کی وجہ سے بے سود ثابت ،متعدد افراد کے فارم غائب کچھ کوملازمین نے پھینک دیا گیا:عمر رسیدہ لوگ

by Srinagar Mail
26/12/2022
A A
ترال میں ایج سرٹیفکیٹ کے لئے ایک دن کا سہولیات سنٹر عوام کے لئے باعث عذاب بن گیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲، دسمبر: کے این ایس : محکمہ سماجی بہود کی جانب سے عمر رسیدہ لوگوں ”ایج سرٹیفکیٹ“ کے مطالبے کے بعد عمر رسیدہ لوگوں کو پلوامہ میڈیکل بورڑ تک پہنچنے میں درپیش مشکلات کو دیکھ کر ضلع انتظامیہ نے ترال میں پیر کے روز ایک سہولیاتی مرکز ایک دن کے لئے قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمر رسیدہ لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تھا تاہم نچلی سطح پر ترال ہسپتال میں بہتر طریقہ کار اور انتظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرکز عمر رسیدہ لوگوں اور بیوہ خواتین کے لئے عذاب کا باعث بن گیا ہے ۔جس کی وجہ سے لا تعداد افراد نے غش کھایا جبکہ متعدد زمین پر گر پڑے ہیں ۔مزکورہ لوگوں نے بتایا ہم انتظامیہ کے مشکورتھے لیکن جس ٹیم کو اس کام کے لئے تعینات کیا گیا تھا ان کی بد نظمی کی وجہ سے انہیں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔لوگوں نے بتایا 120دیہات کے عمر رسیدہ لوگوں بیوہ خواتین کے لئے صرف ایک دن اور ایک مرکز قائم کیا گیا تھاجو وسیع آبادی کے لئے ناکافی تھا۔میڈورہ ترال سے تعلق رکھنے والے ایک80سالہ شہری نے بتایا کہ وہ صبح 7بجے سے قطار میں تھے اوردن کے بارہ بجے پلوامہ سے آئے ہوئے ٹیم نے فارم لینا شروع کیا ہے اور چار بجے تک بھی انہیں سند نہیں ملی ہے ۔کچھ لوگوں نے اس وقت غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے اپنے کاگذات کی فائل کو غائب پایا۔حسینہ نامی ایک خاتون نے بتایا انہوں نے صبح سویرے فارم جمع کیا تھا اور چار بجے ان فارموں کو ہسپتال کے گیٹ پر پھینکا گیا تھا جن کو بعد میں انہوں نے دوبارہ جمع کیا تھا ۔ساری صورتحال پر عوامی حلقوں نے بزرگوں کے ساتھ اس طرح کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ غفور یا گوجر نے بتایا انہوں نے صبح فارم انتہائی مشکلات کے بعد جمع کیا تاہم شام تک وہ واپس نہیں آیا ہے لوگوں نے بتایا جن فارموں کے لئے انہوں نے پہلے ہی کافی وقت گنوایا تھا وہ بھی انہیں غائب کئے گئے ہیں ۔لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ضلع ترال ایک بڑا علاقہ ہے جہاں لوگوں کے لئے بلاک سطح پرالگ الگ کیمپ منعقد کیا جانے چاہے ۔ادھر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا انہیں امید تھے کہ چار پانچ سو لوگ آئیں گے لیکن لوگ اسے دوگنا آئے ہیں جس کے بعد نظم کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے میونسپل کمیٹی ،ترال اور ایس ڈی ایچ کے نیم طبی عملے اور پولیس کوبھی یہاں پر لگایا گیا تھا تاکہ نظم بر قرار رہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ فایدہ اٹھا سکیں گے ۔انہوں نے کہا میری کوشش رہے گی کہ ہر سوموار کو ٹیم کو یہاں دستیاب رکھا جائے جبکہ تمام لوگ اس سند کو حاصل کر سکیں گے کو بھی کام پر لگایا گیا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ہمیں امید تھی کہ4سے5سو لوگ آئیں گےلیکن آئے دوگنا:اے ڈی سی ترال

Next Post

خطہ چناب کے آرپار شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
موسم سرما کے ساتھ ہی پانپور میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

خطہ چناب کے آرپار شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری

ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے

ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے

ماسک کا استعمال کریں، غیر ملکی سفر سے گریز کریں

جموں و کشمیرمیں آنے والے ہفتوں کےلئے کورونا وائرس کی کم گردش کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail