منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈانگری راجوری میں فائرنگ اور دھماکے کاکیس ,ملوث حملہ آوروںکے بارے معلومات فراہم کرنے پر10لاکھ روپے انعام کادینے اعلان

6شہریوںکی آخری رسومات انجام دی گئیں،پولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود

by Srinagar Mail
03/01/2023
A A
ڈانگری راجوی میں مہلوک عام شہریوں کے آخری رسومات ادا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

راجوری:۳،جنوری:جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کی شام راجوری حملے میں ملوث ملی ٹنٹوں کواشتہاری مجرم قرار دیتے ہوئے اُن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔اس دوران قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے ڈانگری گاو¿ں میں جائے واردات پر پہنچی،اورانہوںنے ہلاکت خیز حملوںکی تحقیقات شروع کردی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ اگر کوئی شخص حملے میں ڈانگری راجوری حملے وہلاکتوںمیں ملوثملی ٹنٹوں کے بارے میں کوئی خاص معلومات شیئریافراہم کرتا ہے تو اسے10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ اطلاع دینے والے کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی۔اس سے پہلے منگل کی صبح قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم بھی ڈانگری گاو¿ں میں جائے واردات پر پہنچی۔این آئی اے کی ٹیم نے جائے واردات کاجائزہ لیکر اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔دریں اثناءضلع راجوری کے ڈانگری گاﺅںمیں اتوار کی شام فائرنگ اور پیرکی صبح ہوئے دھماکے میں ازجان ہونے والے6شہریوں کی آخری رسومات منگل کے روز انجام دی گئیں ،جن میں پولیس کے اعلیٰ حکام بشمول ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ، ڈویڑنل کمشنر جموں اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی ۔ ملی ٹنٹوں کی فائرنگ اور نصب کردہ دھماکہ خیز موادکے پھٹ جانے سے جاں بحق ہونے والے2کمسن بچوں سمیت6عام شہریوںکی نعشوںکو منگل کو راجوری ضلع کے ڈانگری گاو¿ں میں آخری رسومات کےلئے شمشان گھاٹ پہنچایاگیا،جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جبکہ اس موقعہ پروہاں ڈی جی پی دلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور صوبائی کمشنر جموں سمیت پولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجودرہے اورغمزدہ ماحول میں سبھی شہریوںکی آخروی رسومات انجام دی گئیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کی شام ڈنگری گاو¿ں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد4 شہری ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔اگلی صبح، ڈنگری گاو¿ں میں مقتول شہریوں کے ایک گھر میں بغیر کسی آئی ای ڈی کے دھماکے سے2 کمسن بچے بھی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔اس حملے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ سیکورٹی ادارے حملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی حالات کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈانگری گاو¿ں پہنچے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اونتی پورہ مےں منشےات فروش گرفتار ممنوعہ مادہ برآمد

Next Post

شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے باوجود شدید سردی کی لہر برقرار

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post

شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے باوجود شدید سردی کی لہر برقرار

ممتاز سماجی ثقافتی تنظیم غیور فاونڈیشن کی غیر معمولی میٹنگ جموں میں منعقد

ممتاز سماجی ثقافتی تنظیم غیور فاونڈیشن کی غیر معمولی میٹنگ جموں میں منعقد

ڈی ڈی سی پکھر پورہ نے بارہ کروڑ کے دو سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کیا

ڈی ڈی سی پکھر پورہ نے بارہ کروڑ کے دو سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail