سری نگر:۷۱،جنوری:جے کے این ایس : حرکت قلب بندہونے کے واقعات میں اضافے نے پوری کشمیروادی میں لوگوں کوسخت تشویش میں مبتلاءکردیاہے ،کیونکہ رکھ ہائیگام سوپور میں ایک55سالہ شخص کے دل کادورہ پڑنے جانے سے موت واقعہ ہونے کیساتھ ہفتہ سے منگل کی صبح تک ایسے واقعات میں 9انسانی جانیں تلف ہوچکی ہیں ،جن میں 12ویں جماعت کی طالبہ سے لیکر80سالہ خاتون تک شامل ہیں ۔اُدھر طبی اورنفسیاتی ماہرین نے حرکت قلب بڑھ جانے کے واقعات کی کئی ایک وجوہات بشمول ذہنی تناﺅ،بے روز گاری ،مالی ومعاشی بدحالی ،بیہودہ طرز زندگی ،غیر معیاری ادویات ،ملاوٹی غذائیات ،بلڈ پریشر اورذیابیطس کاذکر کرتے ہوئے مشورہ دیاکہ لوگوںکو اپنا دل صحت مند رکھنے کیلئے روزمرہ کی زندگی میں احتیاط برتنی چاہئے ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیروادی میں گزشتہ کم وبیش2برسوں سے حرکت قلب بندہونے یادل کادورہ پڑجانے کے واقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ دیکھاگیا جبکہ گزشتہ3دنوںمیں 9افراد کے ایسے واقعات میں جاں بحق ہونے کی وجہ سے اہلیان وادی سخت تشویش میں مبتلاءہوگئے ہیں ۔تازہ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے مضافاتی گاﺅں رکھ ہائیگام سوپورمیں منگل کی صبح ایک55سالہ شخص کی دل کادورہ پڑجانے سے موت واقعہ ہوئی ۔معلوم ہواکہ 55سالہ عبدالرشید ملہ ولد محمد شعبان ملہ ساکنہ رکھ ہائیگام سوپور کومنگل کی صبح اس کے گھر پر دل کا دورہ پڑا۔ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو بانڈی پورہ کے کونن گاو¿ں کے رہنے والے ایک50 سالہ شخص محمد شعبان ولد غلام قادر بٹ کو دل کا دورہ پڑا۔ اسے حلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔محمد شعبان کی میت کوجب اسپتال سے گھر پہنچایاگیاتو بیٹے کی موت کی خبرسن کر اُسکی80سالہ مان بختی بیگم کو بھی دل کا دورہ پڑا۔ اسے بھی ضلع اسپتال بانڈی پورہ بھی منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے بھی پہنچتے ہی مردہ قرار دیا گیا ۔اس سے قبل جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں اتوار کی سہ پہر ایک مرد اور عورت کو دل کا دورہ پڑا۔حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوںمیں 42سالہ فیاض احمد ساکن درپورہ زینا پورہ اور35سالہ فریدہ بیگم زوجہگلزار احمد گنی ساکن صف نگری شوپیاں شامل تھی۔اسے ایک روز قبل ہفتہ کو بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع سے4 ایسی اموات کی اطلاع ملی۔ ضلع بڈگام کا رہنے والا ایک پولیس اہلکار بارہمولہ کے ایک پولیس ٹریننگ سنٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔شوپیاں کے سوگن علاقے میں ایک 18 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔ وہ 12ویں جماعت کی طالبہ تھیجبکہ چندریگام اشمقام میں 52سالہ نذیر احمد شاہ ولد مرحوم غلام نبی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ایک اور ناخوشگوار واقعہ میں، ایک 22 سالہ نوجوان جان محمد ، پچھل پلوامہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔دریں اثنا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جمود کا موجودہ درجہ حرارت یعنی شدیدسردی کی لہر خون کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے کیونکہ شدید سردی کے دوران خون گاڑھا ہو جاتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عرفان کا نےکہا ہے کہ کشمیر میں گزشتہ4 سالوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر صرف ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں تقریباً دس سے بیس ہارٹ اٹیک کیسز لائے جاتے ہیں۔انہوں نے لوگوںکومشورہ دیتےءہوئے کہاکہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے اور کولیسٹرول کی سطح سمیت احتیاطی تدابیر تجویز کیں۔ ڈاکٹر عرفان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کو آرام دہ زندگی چھوڑنی چاہیے، ایک ہی جگہ زیادہ وقت تک نہیں بیٹھے رہناچاہئے ۔تمباکو نوشی ترک کرنی چاہیے اور دل کے دورے کے خطرے سے بچنے کے لئے باقاعدہ جسمانی ورزشیں کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو خود کو گرم رکھنا چاہیے، سخت سردی میں سیر کے لیے باہر جانے سے گریز کریں۔ انہیں خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے صحت مند غذا خاص طور پر پھل اور سبزیاںکھانی چاہیے۔ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ ہارٹ اٹیک کے پہلے گھنٹے کو گولڈن آور کہا جاتا ہے اور جن مریضوں کو کارڈیک ایمرجنسی ہوتی ہے انہیں تھرومبوسس اور ابتدائی طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بعد انہیں ٹرٹیری کیئر ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی ہمیں کال موصول ہوتی ہے، ہم ECG کا تجزیہ کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مریض کو صحیح وقت پر ان کی دہلیز پر صحیح علاج دیا جائے۔ جب کارڈیک ایمرجنسی کیس کا علاقے میں پہلا طبی رابطہ ہوتا ہے، تو ڈاکٹر سیو ہارٹ اقدام کے واٹس ایپ گروپ میں ای سی جی اپ لوڈ کرتا ہے، جہاں ایک ماہر امراض قلب ای سی جی کا جائزہ لیتا ہے جس کے بعد وہ اہلکار کو رہنمائی کرتا ہے کہ مریض کو کیسے ہینڈل کیا جائے۔ایک اور ماہر امراض قلب نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی عام علامات میں سینے میں درد، جکڑن، نچوڑ/درد کی تکلیف جو کندھے، بازو، کمر، گردن، جبڑے، دانت یا بعض اوقات اوپری پیٹ تک پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھنڈا پسینہ آنا، تھکاوٹ، سینے میں جلن یا بدہضمی، ہلکا سر یا اچانک چکر آنا، متلی اور سانس کی قلت اس کی کچھ عام علامات ہیں۔